امریکی عورت چور سے زیادہ تو پولیس کے ہاتھوں پریشان ہو گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:08

امریکی عورت چور سے زیادہ تو پولیس کے ہاتھوں پریشان ہو گئی

کالگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5ستمبر۔2015ء)کالگری، البرٹا سے تعلق رکھنے والی عورت کی چوری ہو جانے والی کار پولیس نے ڈھونڈ تو لی مگر اس سے عورت کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔چوری کی رپورٹ لکھوانے کے کچھ دن بعدکار کی مالکہ کورٹنی پیکرنگ کو پولیس کا فون آیا کہ اُس کی کار مل گئی ہے ، اس کی جانچ پڑتال بھی ہو گئی ہے اور وہ آ کر اپنی کار لے جائے ۔

کورٹنی اپنی کار لینے پہنچی۔کار لاٹ میں جیسے اس نے اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اسے فرنٹ پسنجر سیٹ پر ایک چاقو ملا۔اس کے ساتھ ہی فلور میٹ پر کچھ اور کچرا بھی پڑا تھا۔کورٹنی کو کار میں سے چار جعلی شناختی کارڈ بھی ملے ۔ گاڑی کے کپ ہولڈر سے ایک بیگ لٹکا ہوا تھا جس میں کوکین بھری ہوئی تھی۔ کورٹنی کا کہناہے اس نے وہاں موجود لڑکے کو اس کے بارے میں بتایا تو اس نے کہا کہ سب کچھ زمین پر پھینک دو۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کورٹنی کو اپنے 3 سالہ بیٹے کی سیٹ کی جگہ ایک کریک پائپ نظر آیا، جس نے اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔اس کے بعد کورٹنی نے بتایا کہ میرے حواس میرا ساتھ چھوڑنے لگے، مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو ارہا ہے۔ کورٹنی نے کار اسی طرح چھوڑی کہ کوئی ثبوت ضائع نہ ہو جائے اور گھر چلی گئ۔اس کے بعد وہ دوبارہ کار لینے گئی، جسے دوسری کار کی مد د سے آٹو ورکشاپ پہنچایا گیاتھا۔

دوسری بار اس نے کار دیکھی تو پھر حیران رہ گئی۔اسےپچھلی سیٹ پر ایک گن ملی۔گن بالکل اس جگہ تھی، جہاں اس کا بیٹا بیٹھا کرتا تھا۔ کورٹنی نے پیشہ ورانہ معیارات کے سیکشن کے تحت پولیس کے خلاف شکایت کی ۔ کالگری پولیس سروس کا کہنا ہے کہ آفیسر چوری کی جانے والی کار کی تلاشی نہیں لیتے تاہم یہ غیرمعمولی بات ہے کہ کسی کو چوری کی گاڑی سے منشیات مل جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورٹنی کی کار کے چوری کے حوالے تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔