قوانین کو زمینی حقائق کے قریب لانے کی ضرورت ہے: چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:33

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کو زمینی حقائق کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ قوانین کو زمینی حقائق کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آئین عوام کے جذبات کے احساسات کا عکاس ہے۔ ریاستی اداروں میں عوام کی موثر شمولیت ضروری ہے۔ ریاست کے ہر فرد اور گروہ کو ریاستی امور میں جگہ ملنی چاہیئے۔ عوام اور ریاست کے درمیان خلیج کے اسباب معلوم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :