مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈز میں درج

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:12

مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا۔ مصباح الحق کی تیز ترین سنچری گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل، مایہ ناز کرکٹر اور قومی ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ ٹیم کے ساتھ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف صرف چھپن گیندوں پر سنچری بنانے والے مصباح کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سلسلہ وار فتوحات حاصل کرنے والے مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب ترین کپتان تصور کیا جاتا ہے جن کی قیادت میں قومی ٹیم کئی اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف مصباح نے نہ صرف تیز ترین سنچری بنائی بلکہ ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔چالیس سالہ مصباح الحق ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز کا کارنامہ سر انجام دینے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔