روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی : آصف زرداری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:10

روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی : آصف زرداری

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ روز روز کی بہتان تراشی الطاف حسین کو زیب نہیں دیتی ہے۔الطاف حسین غیر ضروری تقاریروں سے پرہیز کریں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیو ایم کیلئے نقصان دہ ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی ہو یا سندھ حکومت، ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی۔ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ہمیشہ دو شرطیں رکھی جاتی رہی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہوتی تھی کہ سندھ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری شرط یہ تھی کہ کراچی کو پرامن بنانے کیلئے تعاون کیا جائے۔