پیپلز پارٹی کا بھی احتجاجاً قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر غور شروع

اگلے چند روز میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اجلاس میں اس پر غور ہوسکتا ہے،سینیٹر رحمان ملک سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے گول میز کانفرنس بلائی جائے،دبئی ائرپورٹ پر آصف زرداری سے گورنر عشرت ا لعباد کی ملاقات اتفاقیہ تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے بعد اپنے رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات پر بطور احتجاج قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر غور شروع کردیا ہے، دبئی ائرپورٹ پر آصف زرداری سے گورنر عشرت ا لعباد کی ملاقات اتفاقیہ تھی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں استعفوں کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے ہیں اگلے چند روز میں آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس پر غور ہوسکتا ہے اور اس روز حتمی فیصلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجویز دی کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے گول میز کانفرنس بلائی جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ہر حال میں اور ہر قدم میں پاک فوج کے ساتھ ہیں رحمان ملک نے آصف زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کی دبئی ائرپورٹ پر ملاقات کو اتفاقی قرار دیدیا واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات پہلے سے طے شدہ نہیں تھی سندھ میں سرگرمیوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ بھٹو کا ہے اور رہے گا تبدیلی کے نام پر تحریک انصاف میں جانے والے پیپلز پارٹی میں واپس آرہے ہیں نواز لیگ سے بھی لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے کررہے ہیں ۔