6ستمبر کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

پچاس برس پہلے قوم نے جس طرح متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے آج قوم کواسی طرز پر انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہوکر اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن ملکی دفاع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، پچاس برس پہلے قوم نے جس طرح متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے آج قوم کواسی طرز پر انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہوکر اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے، یوم ِ دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سینیٹر مشاہد نے ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرقیادت بہادر افواجِ پاکستان کی طرف سے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، سینیٹر مشاہد کا عظیم دوست ملک چین کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت میں عملی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ چین نے ستمبر1965؁ء میں اپنے دوست ملک پاکستان کی سالمیت یقینی بناکر حق دوستی اداکردیا، آج پچاس برس بیت جانے کے بعد خطے میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دوطرفہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سینیٹر مشاہد نے دہشت گردی و انتہاپسند ی کو ملکی سلامتی کولاحق خطرات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کے مابین تعاون کو ناگزیر قرار دیا، قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور آرمی پبلک سکول پشاور کے تذکرہ کرتے ہوئے سول ملٹری تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :