عید کی آمد، سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 21ستمبر کو ادا کرنے کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی منانے میں سہولت دینے کے لیے انہیں ستمبر کی تنخواہیں 21تاریخ کو ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے اس فیصلہ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے تاکہ تمام سرکاری ملازمین اطمینان سے قربانی کر سکیں اور عید مناسکیں۔

متعلقہ عنوان :