فواد خان نے کرن جوہر کے ساتھ نئی فلم کا معاہدہ کرلیا، سنی لیون بھی فلم کا حصہ ہوں گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:57

فواد خان نے کرن جوہر کے ساتھ نئی فلم کا معاہدہ کرلیا، سنی لیون بھی فلم ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) فواد خان نے کرن جوہر کے ساتھ نئی فلم کا معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سپر سٹار فواد خان نے معروف بھارتی فلم میکر کرن جوہر کے ساتھ نئی فلم "اے دل ہے مشکل" کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ایشوریا رائے بچن، رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔ بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ سنی لیون بھی فلم کا حصہ ہوں گی۔اس سے قبل خبریں گردش ہورہی تھیں کہ فواد خان کو فلم میں نہیں لیا جائے گا تاہم بعد ازاں وضاحت سامنے آگئی کہ فواد خان فلم کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :