Live Updates

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا یوم دفاع کی آمد کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم دفاع کی آمد کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں عمران خان نے افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو پاک فوج نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کی مکاری کا مقابلہ کیا تھا۔ افواج پاکستان نے دفاع پاکستان کا فریضہ ہمیشہ بخوبی انجام دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات