خاتون ٹیچر کو پتھر مارنے کے جرم میں تین طالب علموں کو جیل کی سزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:47

خاتون ٹیچر کو پتھر مارنے کے جرم میں تین طالب علموں کو جیل کی سزا
پینسلوینیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) امریکہ میں خاتون ٹیچر کو پتھر مارنے کے جرم میں تین طالب علموں کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا میں تین نوجوان طالب علموں کی جانب سے خاتون ٹیچر کو پتھر مارنے کے جرم میں انہیں جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تینوں نوجوان طالب علموں کی جانب سے خاتون ٹیچر کی گاڑی پر پتھے پھینکا گیا تھا جو گاڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے سیدھا خاتوں کی کی آنکھ میں جا لگا تھا جس کے باعث ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

اس واقع کے بعد سے اب تک خاتون ٹیچر کی کل 7 سرجریاں ہوچکی ہیں۔ عدالت کی جانب سے ایک طالب علم کو ساڑھے 4 سال جیل کی سزا، ایک طالب علم کو 22 ماہ جیل کی سزا جبکہ ایک طالب علم کو ساڑھے 11 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ وہ جج کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔

متعلقہ عنوان :