اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبہ کو جنسی حراساں کیے جانے کے واقعہ سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:01

اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبہ کو جنسی حراساں کیے جانے کے واقعہ سامنے ..
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبہ کو جنسی حراساں کیے جانے کے واقعہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں اسکول پرنسپل کی جانب سے طالبہ کو جنسی حراساں کیے جانے کے واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں طالبہ نے بتایا ہے کہ اسکول پرنسپل اسے دفتر میں بلا کہ نازیبا گفتگو کرتا تھا اور جنسی حرکات کیلئے اکساتا تھا تاہم اس نے کبھی جسمانی طور پر نزدیک آنے کی کوشش نہیں کی۔