برطانوی بلےباز بین سٹوکس فیلڈنگ میں مداخلت پر آوٹ قرار دییے جانیوالے چھٹے کھلاڑی بن گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 6 ستمبر 2015 00:20

برطانوی بلےباز بین سٹوکس فیلڈنگ میں مداخلت پر آوٹ قرار دییے جانیوالے ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) انگلینڈ کے بلےباز بن سٹوکس فیلڈنگ میں مداخلت پر آوٹ دیے جانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین چل رہی ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ انگلینڈ کے بلے باز بن سٹوکس کو متنازعہ طور پر آوٹ دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

بن سٹوکس آسٹریلوی باولر کی گیند کا سامنا کرتے ہوئے پچ پر گر پڑے اور اپنی کریز پر لوٹنے کیلئے فوری پلٹے تاہم اس کوشش میں آسٹریلوی باولر کی تھرو ان کے ہاتھ سے ٹکرا گئی جس پر انہیں فیلڈنگ میں مداخلت پر آوٹ دے دیا گیا۔ اس حوالے سے مبصرین نے تحفضات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سٹوکس نے جان بوجھ کر فیلڈنگ میں رکاوٹ نہیں ڈالی تھی اس لیے ان کا آوٹ دیا جانا درست فیصلہ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :