افتخار ٹھاکر نے حج پر روانہ ہونے سے قبل ٹی وی شو اور ڈرامہ سیریلز کی پیشگی ریکارڈنگ کرانا شروع کر دی

اتوار 6 ستمبر 2015 12:08

افتخار ٹھاکر نے حج پر روانہ ہونے سے قبل ٹی وی شو اور ڈرامہ سیریلز کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حج پر روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹی وی شو اور ڈرامہ سیریلز کی پیشگی ریکارڈنگ شروع کرانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکار افتخار ٹھاکرجوکہ رواں ماہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے حج روانگی سے قبل اپنی ٹی وی شوکے ساتھ ڈرامہ سیریلز کے لئے پیشگی ریکارڈنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے انکی مصروفیات بھی بڑھ گئی ہیں۔ افتخار ٹھاکرحج کی سعادت حاصل کرے کے بعد اکتوبر کے آخرمیں واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :