بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

اتوار 6 ستمبر 2015 12:24

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت اے ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 16، دوسرا میچ 18 اور تیسرا میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اے ٹیم 22 سے 24 ستمبر تک رانجی ٹرافی چیمپئنز کرناٹکا کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش اے اور بھارت اے کے درمیان تین روزہ میچ 27 سے 29 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :