آئندہ سال شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایک ایسوسی ایٹ ٹیم شرکت کریگی

افغانستان،اومان، ہانگ کانگ اور متحدہ کی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ عبور کرنا ہو گا ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم سے دس مارچ تک کھیلا جائے گا

اتوار 6 ستمبر 2015 12:30

آئندہ سال شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایک ایسوسی ایٹ ٹیم شرکت ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) آئندہ برس شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک ایسوسی ایٹ کو شرکت کا موقع ملے گا، افغانستان، ہانگ کانگ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو مین راؤنڈ تک رسائی کیلئے کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

افغانستان نے گزشتہ سال منعقدہ ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی اور اس نے میزبان بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم سے دس مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے تاہم اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ نومبر کے آخر میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :