وزیر اعظم نواز شریف کی میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر حاضری ٗ فاتحہ خوانی کی ٗ پھولوں کی چادر چڑھائی

پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی

اتوار 6 ستمبر 2015 12:35

وزیر اعظم نواز شریف کی میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر حاضری ٗ ..

بیدیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے میجرعزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کی جائے شہادت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر بی آر بی نہر کے قریب بیدیاں کے مقام پر وزیر اعظم نے میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جس کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے جائے شہادت پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ وزیراعظم نے میجر عزیز بھٹی شہید کے خاندان کے افراد اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب خالد مقبول ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور کور کمانڈر لاہور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :