یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں تقریب ٗ سیکرٹری محمد اعظم مہمان خصوصی تھے

اتوار 6 ستمبر 2015 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے یہاں نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سیّد محمد عمران گردیزی، ڈائریکٹر اور سٹاف صبح نو بجکر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی میں قوم کے ساتھ شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی ترانہ گایا گیا۔ ریڈیو پاکستان نے 1965 ء کی جنگ کی گولڈن جوبلی پر خصوصی میراتھان ٹرانسمیشن جان نثاروں کو سلام کا اہتمام کیا جس کا مقصد قوم کے ان ستونوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنادیا۔ ذرائع ابلاغ نے ریڈیو پاکستان کے 1965 کی جنگ میں کردار کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :