50 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 13:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) بھارت کو 1965 کی جنگ میں عبرتباک شکست سے دوچار کرنے پر ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ پچاسویں یوم دفاع کے موقع پر دن کے آغاز میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور دفاع اور 65 کی جنگ کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ وفاقی دار الحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر 1965 کی جنگ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔(جاری ہے)
نیوی کے دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور خالد پرویز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان ایئرفورس کے چاک و چوبند دستے نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائص سنبھالے، مزار کی سیکیورٹی پاک فضائیہ کے 75 کیڈٹس نے سنبھالے جس میں 6 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تقریب کے مہمان خصوصی تھی جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بریگیڈئیر بلال جاوید نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بریگیڈئیر بلال جاوید نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے جب کہ رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی۔ وزیراعظم نے بھی لاہور میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور کور کمانڈر لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کوئٹہ اور پشاور میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ میجر جنرل ناصر جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ پشاور میں کرئل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک قاسم آرمی بیس دھنیال میں دفاعی سازو سامان کی نمائش دیکھ سکتے ہیں۔ یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.