قومی کرکٹرز پر نوٹوں اور نوازشات کی بارش برقرار

اتوار 6 ستمبر 2015 13:09

قومی کرکٹرز پر نوٹوں اور نوازشات کی بارش برقرار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹرز پر نوٹوں اور نوازشات کی بارش برقرار،پی سی بی اور کرکٹرز کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ پر اگلے تین سال کا فارمولا طے پاگیا۔جس کے تحت ماہانہ پیکیج میں سالانہ،ٹیسٹ اور ون ڈے کی میچ فیس میں اضافہ ہوگا،فارمولے کا اطلاق یکم جولائی دوہزار پندرہ سے جون دو ہزار اٹھارہ تک ہوگا،فارمولے کے تحت پہلے سال کیلئے چاروں کیٹگریز کے ماہانہ معاوضے میں پہلے ہی دس فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

فل ممبر ممالک کے خلاف کامیابی پر ون بونس کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ میچ و سیریز میں فتح اور عمدہ کارکردگی پر بھی انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ٹی ٹوینٹی سیریز کے ڈرا کی علاوہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے ڈرا ہونے پر بھی انعامات کی بارش ہوگی۔فارمولے کے تحت سال دو ہزار پندرہ سولہ میں سی اور ڈی کیٹگریز کے ماہانہ پیکیج میں دس فیصد،سال دو ہزار سولہ سترہ میں تمام کیٹگریز کے ماہانہ کنٹریکٹ میں دس فیصد،ٹیسٹ میچ فیس میں دس فیصد اور ون ڈے میچ فیس میں پانچ فیصد جبکہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں تمام کیٹگریزکے ماہانہ کنٹریکٹ میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :