روایتی حریف کیخلاف سیریز میں تاخیر بھارتی بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے ، نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ کی باریکیوں پر کرکٹ کنسلٹنٹس سے مشاورت کی ہے، 2 سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے بگ تھری کو پاکستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی، میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 ستمبر 2015 13:09

روایتی حریف کیخلاف سیریز میں تاخیر بھارتی بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی باریکیوں پر کرکٹ کنسلٹنٹس سے مشاورت کی ہے، دو سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے، پاک بھارت سیریز میں تاخیر کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پہلی پاکستان سپر لیگ فروری میں قطر میں ہو گی دو سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے۔

پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت بھی پاکستان سے سیریز کے حق میں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت سیریز کے انعقاد میں رکاوٹ ہے۔بگ تھری ایشو پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری کو پاکستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی پی سی بی نے بگ تھری کو ووٹ دینے کے لیے شرائط رکھیں۔