وزیر اعظم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں پر نوٹس

نئے صدر اور نامز سیکرٹری کو میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کرنے، تحفظات دور کرنے کا حکم دیدیا حکومتی سطح پر پی ایچ ایف کو کرپشن سے پاک کرنے ، میرٹ پر تقرریوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 6 ستمبر 2015 13:16

وزیر اعظم کا پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں پر نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں پر ایکشن لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر اور نامزد سیکریٹری کو میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کاحکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر پی ایچ ایف کو کرپشن سے پاک کرنے اور میرٹ پر تقرریوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور نامزد سیکریٹری جنرل شہباز سینئر سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کے لیے کراچی جائیں گے۔پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے چند روز قبل میر ظفر اللہ خان جمالی نے پی ایچ ایف میں اعلیٰ پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں پر تنقید کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا تھا اور وزیراعظم کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی تھی ۔ جمالی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق یہ تقرریاں نہیں ہوئی ہیں ۔