بھارت جو مقاصد65 کی جنگ میں حاصل نہیں کرسکا و ہ آج دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچاکرحاصل کرنا چاہتا ہے؛وزیر اطلاعات پرویز رشید
آج کی جنگ بھی 65 کی جنگ کا تسلسل ہے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ہر ممکن صورت میں مکمل کریں گے 1965 ء کی جنگ میں دنیا نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ، بھارت کی جارحیت ناکام ہوئی اور پاکستان اپنی علاقائی سا لمیت کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا؛ یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب
اتوار 6 ستمبر 2015 13:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ بھارت جو مقاصد65 کی جنگ میں حاصل نہیں کرسکا وہ مقاصد پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچاکرحاصل کرنا چاہتا ہے اور اسی لئے اب پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے،آج کی جنگ بھی 65 کی جنگ کا تسلسل ہے، ہمیں ضرب عضب کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ہر ممکن صورت میں مکمل کریں گے۔
اتوار کو اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے لئے1965کی جنگ کے حقائق چھپانا ممکن نہیں، 5 ستمبر کو بھارتی جنرل نے لاہور میں جشن منانے کااعلان کیا تھا، آج کا دن بھارت کے لئے یوم جارحیت اورپاکستان کے لئے یوم دفاع ہے، 1965 میں افواج پاکستان کے ساتھ پاکستان کے ہرفرد نے دفاع پاکستان میں حصہ لیا، اپنی آواز اور تحریرکے ذریعے بھی جنگ لڑی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.