احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے کوشاں

اتوار 6 ستمبر 2015 13:47

احمد شہزاد ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6ستمبر ۔2015ء ) قومی بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کرس گیل کی شرکت یقینی بنانے کے لئے خود ان سے رابطے میں ہوں اور امید ہے کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت پر آمادہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے کہا پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے اور ایونٹ کو قطر میں کروانے پر تنقید کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا بہت سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کیلئے یقین دہانی کروائی ہے جو قابل تعریف ہے ۔احمد شہزاد کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :