یوم دفاع کی گولڈن جوبلی پر پوری قوم میں بے مثال جذبہ ، گلی محلوں، شاہراہوں اور بازاروں میں ملی جوش وجذبے کے فقید المثال مظاہرے

اتوار 6 ستمبر 2015 13:51

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے پچاسویں یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم میں بے مثال جذبہ دیکھنے میں آیا۔ گلی محلوں، شاہراہوں اور بازاروں میں ملی جوش وجذبے کے فقید المثال مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ رواں سال یوم دفاع کے موقع پر پوری پاکستانی قوم نے 6 ستمبر 1965ء کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی ہے۔ پاک فوج ، پاکستان ایئر فورس اور ملک کے ہر شہری نے اس موقع پر ارض پاک کے دفاع کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار اور ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا ۔

رواں سال یوم دفاع کے موقع پر بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔

(جاری ہے)

بالخصوص انہوں نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر نہ صرف غم وغصے کا اظہار کیا بلکہ یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

جنہیں 6 ستمبر 1965ء کے دن یاد ہے ان بزرگوں کا کہنا ہے کہ یہی جذبہ 6 ستمبر 1965ء والے دن پوری قوم کا تھا جو آج دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایئر شو کی تقریب کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف ٹولیوں کی شکل میں فضائی مظاہرہ دیکھا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔شہریوں نے ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر ، معراج طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی فارمیشن کے شاندار مظاہروں اور پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دل کھول کر داد دی۔

متعلقہ عنوان :