یوراج سنگھ بالی ووڈ اداکارہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئے

اتوار 6 ستمبر 2015 13:58

یوراج سنگھ بالی ووڈ اداکارہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئے

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)اگرچہ کرکٹروں اور اداکاروں میں تعلقات استوار ہونا عام بات ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹر بولی ووڈ کی حسیناؤں کی زلفوں کے اسیر بنتے رہے ہیں۔اب بات ہو چاہے ظہیر خان اور ایشا شروانی کی یا ہربجن سنگھ اور گیتا بورا کی مگر آجکل سب سے زیادہ مشہور جوڑی ویراٹ کھولی اور انوشکا شرما کی ہی رہے گی۔

زرائع کے مطابق کرکٹر یوراج سنگھ ایک بار پھر سے بولی ووڈ میں محبت کی اننگ کھیلنے واپس پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے ماضی میں یوراج سنگھ اور بولی ووڈ حسینہ کم شرما کے درمیان ایک عرصے تک معاشقہ چلتا رہا تھا۔تاہم آجکل یوراج سنگھ ہیزل کیچ کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرکٹر اور اداکارہ کے درمیان تعلقات استوار ہو ئے اگرچہ کچھ عرصہ گزر چکا ہے تاہم جوڑا ابھی تک اپنے تعلقات کی تصدیق سے انکاری ہے۔زرائع کے مطابق یوراج سنگھ ہیزل سے پہلے دیپکا پڈکون کے ساتھ بھی دیکھے جاتے رہے ہیں۔اداکارہ ہیزل نے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ ‘ میں کرینہ کپور کی سہیلی کا کردار ادا کیا تھا۔آجکل یوراج سنگھ اور ہیزل کو کئی اہم مقامات پر ساتھ دیکھا جا رہا ہے