سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنایا جانے والا مسودہ الیکشن کمیشن کو موصول

اتوار 6 ستمبر 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنایا جانے والا مسودہ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ بل 2015 کا مسودہ سندھ حکومت سے طلب کیا تھا جو کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والا لوکل ایکٹ بل 2015 کا مسودہ الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکا ہے