Live Updates

دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان

6 ستمبر کا روز ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت کا امین ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے بہاری کی نئی تاریخ رقم کی ،پیغام

اتوار 6 ستمبر 2015 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا روز ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت کا امین ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے بہاری کی نئی تاریخ رقم کی ہے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران نے اپنے ایک پیغام میں مسلح افواج کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ مسلح افواج نے ہر موقع پر ملک عزیز کا دفاع کیا ہے اور 6 ستمبر کا روز ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت و ہمت کا امین ہے جس میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج نے بھرپور کامیابیاں حاصل کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی جوانوں نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان میں امن قائم کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :