مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 70 گائیڈ تعینات ،حرم کی توسیع کی وجہ سے راستہ بھٹکنے والوں کی رہائش گاہوں تک پہنچنے میں رہنمائی کریں گے

اتوار 6 ستمبر 2015 15:14

اسلام آباد/مکة المکرمہ ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) حج کے موقع پر وزارت مذہبی امور نے مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 70 گائیڈ تعینات کردیئے ہیں جو حرم کی توسیع کی وجہ سے راستہ بھٹکنے والوں کی اپنی رہائش گاہوں تک پہنچنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

مکة المکرمہ میں قائم دفترامورحجاج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ سال یہ بات خاص طور پر نوٹ کی گئی تھی کہ حرم کے توسیعی کام کی وجہ سے اکثر حجاج حرم کے اندر ہی ایک گیٹ سے دوسرے گیٹ اوربعض اوقات غلط گیٹ سے نکل کر میلوں اپنی رہائش گاہوں اور منزل سے دور ہوجاتے ہیں۔

اس بات پر قابو پانے کیلئے وزارت مذہبی امور اوردفترامور حجاج نے مسجدالحرام کے مختلف داخلی دروازوں پر70 گائیڈ تعینات کردیئے ہیں۔ بیان کے مطابق اس فیصلہ سے اس مسئلہ پربڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ حرم گائیڈ کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی اور اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :