”ویلکم بیک“ کا ریلیز کے پہلے دن14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس

اتوار 6 ستمبر 2015 15:23

”ویلکم بیک“ کا ریلیز کے پہلے دن14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس

ممبئی ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ فلم”ویلکم بیک“ نے ریلیز کے پہلے دن14.35 کروڑ کا کامیاب بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز انیس بزمی کی فلم ”ویلکم بیک“ جوسال2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”ویلکم“ کی سیکوئل فلم ہے، نے ریلیز کے پہلے دن14.35 کروڑکا کامیاب بزنس کرلیا۔ فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار جان ابراہام، اداکارہ شروتی ہاسن، اداکار انیل کپور، اداکار نصیرالدین شاہ، نانا پاٹیکر، پاریش راول، ڈمپل کباڈیا اور وینے اہوجا شامل ہیں۔ توقع ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید اچھا بزنس کرے گی۔ فلم کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔