چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

نمائش کا انعقاد18 تا20 مارچ2016ء کو شنگھائی میں ہوگا

اتوار 6 ستمبر 2015 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش ’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کا انعقاد18 تا20 مارچ2016ء کو شنگھائی میں ہوگا جس میں فیبرکس، عورتوں، تیراکی کے ملبوسات سمیت دیگر مختلف ٹیکسٹائل پراڈکٹس تیار کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دے سکیں گے ٗ انہیں کاروباری معاملات طے کرنے کے حوالہ سے عالمی خریداروں سے بھی ملاقات کا موقع ملے گا۔ تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :