یوم دفاع کے موقع پرمنعقدہ کرکٹ میچ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے ایم پی اے عارف یوسف الیون کو 45رنزسے ہرایا

اتوار 6 ستمبر 2015 16:03

یوم دفاع کے موقع پرمنعقدہ کرکٹ میچ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے ایم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کرکٹ میچ میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم نے ایم پی اے عارف یوسف الیون کو 45رنزسے شکست دی ۔ قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ میچ میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن ٹیم کی قیادت نادرخواجہ نے کی ،جبکہ پی کے 4سپورٹس فاؤنڈیشن ٹیم کی قیادت ایم پی اے عارف یوسف کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

میچ کے آغازپر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جسمیں قاری گل رحمن نے35،اجمل نے 30،عاصم شیرازنے20،نادر خواجہ نے15رنزنمایاں سکورررہے۔اسکے جواب میں سپورٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 70رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،ایم پی اے عارف یوسف نے25،ایم پی اے فضل الہی نے20،ہدایت الحق نے 15رنزبنائے ۔سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عادل پرویز ،عابد خان اورقاری گل رحمن نے 2,2جبکہ عظمت اﷲ،عاصم شیرازاور نادر خواجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اس ٹورنامنٹ کو حیات اﷲ اور ملک ہدایت الحق نے ارگنائز کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :