پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد کاتقریب سے خطاب
اتوار 6 ستمبر 2015 16:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل(ر)پرویز مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں۔
وہ اتوار کی صبح پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبرکادن افواج پاکستان کی طرف سے قوم کے لئے تحفہ ہے۔جب ہماری بہادر افواج نے اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملاکرقوم کا سربلند کیا۔(جاری ہے)
ہمارے پارٹی قائد جنرل(ر)پرویز مشرف نے وطن کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جس کے نتیجے میں آج ہماری فوج دنیاکی بہترین اور ناقابل تسخیرقوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی طرف سے جاری سرحدوں کی خلاف ورزی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور خبردارکرتے ہیں کہ خطے میں قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے وطن کے خلاف اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ہمارا ایمان ہے کہ پاک فوج وطن کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والی کسی بھی طاقت کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تقریب میں پارٹی راہنماؤں سیدہ فردوس،راحیلہ راجہ،سمرین گل،ڈاکٹرصوفیہ،راجہ حماد،راجہ ظہیرانجم،چودھری افسر،حاجی مطلوب،سہیل انجم،راجہ شاہد،چودھری شفیق،جاویداحمدمغل ،سردارامان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوشحالی،ترقی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.