محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام

اتوار 6 ستمبر 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) محکمہ اینٹی کرپشن وفاقی پولیس میں رشوت خوراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگیا ،گزشتہ 8ماہ کے دوران نہ ہی کسی بھی پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی نہ ہی عوامی شکایات کے باوجود واقعات میں کمی آسکی ہے ۔آن لائن ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی پولیس کے کرپٹ اور رشوت خورپولیس اہلکاروں کے خلاف حالیہ تیار کی جانے والی لسٹوں کے مطابق 13ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ اووز سمیت دیگرساڑھے 7سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف تحریری درخواستیں جمع کرائی گئی تھی ۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پولیس مبینہ ملی بھگت کے باعث نہ صرف پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے کتراتا ہے بلکہ چند ایک واقعات میں شہریوں کی جانب سے باقاعدہ اطلاعات کے باوجود کارروائی کے بجائے تحفظ فراہم کیے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ اینٹی کرپشن پولیس کو وفاق میں پولیس کے دشمنوں کے خلاف استعمال کرکے شہریوں کو حراساں بھی کیاجاتاہے ۔

اس طرح کے واقعات تھانہ مارگلہ ،تھانہ کورال ،تھانہ کوہسار اور دیہی علاقوں میں گزشتہ دو سال کے دوران کثرت سے رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد شکایت کندہ کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں ناقابل ضمانت دفعات لگاکر تمام عمر کے لیے خاموش کردیاجاتاہے جبکہ دوکیسز میں وہ ثبوت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار تھے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کا ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ہے اسلام آباد میں دفتر جی فائیو میں ہے تاہم اس میں کسی کانمبر نہیں ہے تاہم موقف مل سکے ۔ `

متعلقہ عنوان :