قائم علی شاہ تقریر کے دوران آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے
فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 16:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) سندھ کے وزیر اعلٰی قائم علی شاہ آئے روز ایسے کام کرتے ہی رہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی نظروں میں آجائیں کبھی وہ اپنی گاڑی بھول جاتے ہیں توکبھی اسمبلی میں اپنی نشست لیکن اس بار تو انہوں نے اس وقت حد کردی جب وہ اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شاہ جی 65 کے معرکے میں مسلح افواج کی لازوال بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے لیکن ان کی زبان مسلسل لڑکھراتی ہی رہی۔
ایک بار سندھ کے سائیں اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے جب کہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب وہ جوش خطابت میں اپنے پارٹی قائد کو ملک کا موجودہ وزیر اعظم کہہ گئے۔ اس کے علاوہ لفظ ٹیکنالوجی بھی ان سے ادا نہ ہوسکا۔ قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں لیکن اگر نہیں بھولتے تو وہ وزارت اعلیٰ کا قلمدان ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.