نیب نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے خلاف 70 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں
اتوار 6 ستمبر 2015 17:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) نیب حکام نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے 70 کروڑ روپے کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر ہارون اختر خان نے تاندلیانوالہ شوگر مل میں بوگس سودے بازی کر کے قومی خزانہ کو 70 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ اس کرپشن کی نشاندہی سٹیٹ بنک آف پاکستان اور ایف ایم یو کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔
نیب حکام نے ایس بی پی اور ایف ایم یو کی رپورٹ پر تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔(جاری ہے)
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ہارون اختر خان‘ صباء ہارون اختر خان اور غازی اختر خان کے خلاف 70 کروڑ گھپلے کی تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔ ہارون اختر خان ن لیگ میں شامل ہونے سے قبل مسلم لیگ ق کے سینیٹر بھی رہ چکے ہیں اور ان کے بڑے بھائی مشرف دور میں وفاقی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں اس خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ان کے قریبی عزیز ہیں جبکہ اس خاندان کا تعلق فوج سے بھی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ 70 کروڑ روپے کے گھپلے بارے متعلقہ اداروں سے دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں اور انکوائری مثبت انداز میں جاری ہے
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.