ناک سے ٹائپنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:43

ناک سے ٹائپنگ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)حیدرآباد، بھارت سے تعلق رکھنے والے محمد خورشید حسین نے دسمبر میں اپنی ناک سے 103 حروف کو 47.44سیکنڈ میں ناک سے ٹائپ کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ محمد خورشید حسین کا یہ ریکارڈ نیو دہلی کے ونود کمار چوہدری نے ایک سیکنڈ سے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ونود نے 103 حروف 46.30سیکنڈ میں ٹائپ کیے۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے دونوں کو ایک ہی انگریزی فقرہ ٹائپ کرنے کو دیا تھا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے مجھے یہ فقرہ اپنی ناک سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹائپ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ ونود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ٹائپنگ میرا پیشہ بھی ہے اور جنون بھی ، اسی وجہ سے میں نے ٹائپنگ میں تھوڑا ہٹ کر کام کرنے کاسوچا۔