کتوں کو بچانے والا رحم دل شخص مر گیا مگر کتے بچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:43

کتوں کو بچانے والا  رحم دل شخص مر گیا مگر کتے بچ گئے

اوریگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)ایک شخص گڑھے میں پھنسے دو کتے کے پلوں کو بچاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔وہ گڑھے میں سے کتوں کو نکال رہا تھا کہ گڑھا بیٹھ گیا اور ساری مٹی اس پر گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوریگون سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ میتھو ایلان جونسن اپنے ہی گھر کی پچھلی طرف گڑھے میں گرے دو کتے کے پلوں کوگڑھے میں سے نکال رہا تھا کہ گڑھا بیٹھا گیا اور سائیڈوں سے گڑھے کی ساری مٹی اس پر آ گری۔

(جاری ہے)

دم گھنٹے سے کچھ ہی دیر میں میتھو کی موت ہو گئی۔ مقامی شیرف کے مطابق میتھو جانوروں پر بہت مہربان تھا، جانوروں کو مشکل میں دیکھ کر ، انہیں مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرتا۔ ایک شخص نے بتایا کہ یہ گڑھا پہلے وہاں موجود نہیں تھا ، شاید ارد گرد کے کتوں نے ہی اسے کھودا ہو۔ میتھو گڑھے میں سر کے بل گرا ہوا ملا تھا۔ اس کی صرف ٹانگیں باہر نظر آرہی تھی تھیں۔لگتا ہے کہ وہ باہر لیٹ کر کتوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مقامی شیرف کے مطابق کتے کے دونوں پلے بچ گئے ۔