امیر عورت نے طوطوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی وصیت کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:54

امیر عورت  نے طوطوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی وصیت کر دی

مین ہیٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)مین ہیٹن سے تعلق رکھنے والی امیر عورت نے اپنے 32 پالتو طوطوں کے لیے ٹرسٹ فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر چھوڑے ہیں۔ لیسیلی این مانڈل نے لکھا ہے کہ اس کے طوطے اسی طرح پنجرے میں رہیں گے اور یہ پنجرہ اس کے 4 ملین ڈالر کے گھر واقع ایسٹ ہمپٹن نیویارک میں رہے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ این نے قانونی کاغذات میں ایک ایک طوطے کا نام لکھا ہے۔

اس کے طوطوں میں وہیٹی، پورٹ، بلیکی، زیپی، تارا، زارا، شاشا، پیجین، وکٹری، ایلی، زیک 12، ڈارٹ، کبی، میکس، بے بی، روتھی، پمپکن، ٹاٹو، سوسی، ٹریسی، مارگی، سامے، اینجل، انکی، سارا، تندورا، تانتیلا، ایوا، کوڈی، نکی ، ایوس اور ڈریگن شامل ہیں۔ اس نے اپنی وصیت میں لکھا، میری خواہش ہے کہ ہر سوموار اور منگل کو پنجرہ صاف کیا جائے اور طوطوں کو ہر روز خوراک ڈالی جائے۔

(جاری ہے)

اس نے طوطوں کی خوراک بھی لکھی کہ انہیں ایوی کیک، گاجر، پانی اور پاپ کارن دیا جائے۔ این مانڈل سائنس فکشن مصنف آرتھر ہرزوگ کی بیوی ہے۔ اس نے اپنے سوتیلے بیٹے میتھو ہرزوگ کو فنڈ کا ٹرسٹی بنایا ہے۔میتھو ایک بلی کیکی اور ایک کتے فروسٹی کا بھی خیال رکھے گا۔این مانڈل جون میں 69 سال کی عمر میں 5.3ملین ڈالر کا ترکہ چھوڑ کر مری تھی۔ اس سے پہلے 2007 میں ایک ہوٹل کی مالک لیوناہیلمسے اپنے کتے ٹربل کے لیے 12 ملین کی جائیداد چھوڑ کر مری تھی تاہم جج نے وصیت میں تبدیلی کرتے ہوئے کتے کے لیے صرف 2 ملین ڈالر رکھے ۔