ملک بھر میں پاک فضائیہ کی تمام بیسسز پر یوم دفاع شاندار طریقے سے منایا گیا، پی اے ایف کی تمام بیسسز میں ٰ6 ستمبر کی صبح کا آغاز شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعا سے ہوا
اتوار 6 ستمبر 2015 18:08
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ملک بھر میں پاک فضائیہ کی تمام بیسسز پر یوم دفاع شاندار طریقے سے منایا جارہا ہے۔ 1965ء میں پی اے ایف نے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی فضائیہ کو عبرت ناک شکست دی تھی۔ پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے موقع پر کسی بھی چیلنج کا بھر پور قوت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پی اے ایف کی تمام بیسسز میں6 ستمبر کی صبح کا آغاز شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعا سے ہوا۔
خصوصی تقریب مزار قائد کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی تھی جہاں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے ایوی ایشن کیڈٹس نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی ثابت قدمی دکھائی خواہ قدرتی سانحات ہوں یا ہم مسلط کی گئی 1965ء کی جنگ، ہم نے ان سب کا ڈٹ کر سامنا اور مقابلہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.