اعصام الحق قریشی اور لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں باہر

اتوار 6 ستمبر 2015 18:15

اعصام الحق قریشی اور لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر یو ایس اوپن ٹینس ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کے ایرک بیوٹورک اور انکے ہم وطن جوڑی دار سکاٹ لپسکے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :