مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا یمن میں سعودی اتحادیوں پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پراظہار افسوس

سعودی اور یمن حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان یمن کے مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے،دفتر خارجہ

اتوار 6 ستمبر 2015 18:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے یمن میں اتحادی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اور یمن حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان یمن کے مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یمن میں اتحادی افواج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں سے بھرپور ہمدردی رکھتے ہیں ۔ سعودی اور یمن حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان یمن کے مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔