دھرنا سیاست نے پاکستان کو مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا ‘میرے انتخابی حلقے میں الیکشن ہو چکے ہیں بار بار کروا نے کی کوئی ضرورت نہیں ‘ضمنی انتخابات میں دھرنا سیاست کو شکست ہوگی ، عوام (ن) لیگ کی حکو متی پالیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں ‘دشمن کو ہماری قوت کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار نہیں رہنا چاہیے ،ملکی دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے ‘بھارت اپنے جنگی جنون سے امن کو خطر ے میں نہ ڈالے ورنہ اسکی مشکلات میں اضافہ ہوگا ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 ستمبر 2015 18:59

دھرنا سیاست نے پاکستان کو مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا ‘میرے انتخابی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھر نہ سیاست نے پاکستان کو مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا ‘میرے انتخابی حلقے میں الیکشن ہو چکے ہیں بار بار کروا نے کی کوئی ضرورت نہیں ‘ضمنی انتخابات میں دھر نہ سیاست کو شکست ہوگی کیونکہ عوام (ن) لیگ کی حکو متی پالیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں ‘دشمن کو ہماری قوت کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار نہیں رہنا چاہیے ملکی دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے ‘بھارت اپنے جنگی جنون سے امن کو خطر ے میں نہ ڈالے ورنہ اسکی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو احتجاجی دھر نوں کی سیاست چھوڑ دینی چاہیے کہ پاکستان میں افر تفری نہیں تحمل کی سیاست کی ضرورت ہے اور پاکستان آج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں سب کو چاہیے کہ ہم متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف لڑ نیوالی افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کر یں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احتجاج کی سیاست کا بہت شوق پڑ چکا ہے مگر پہلے بھی انکی دھر نہ سیاست سے پاکستان کو بہت نقصا ن ہواہے اس لے اب انکو دھر نے کی سیاست ختم کر دینی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے اور تحر یک انصاف کو شکست دینے کیلئے تیار ہے مگر میرے حلقے میں ضمنی الیکشن کروانے کی کوئی ضرورت نہیں میرے حلقے میں پہلے ہی الیکشن ہو چکا ہے ۔