نیب کی جانب سے انٹرا اسٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ مارنے ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے ٹینڈر جاری کرنے اور ایل این جی خریداری معاہدے کا ریکارڈ ضبط کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،وفاقی وزارت پٹرولیم

اتوار 6 ستمبر 2015 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) وفاقی وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے انٹرا اسٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ مارنے اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے ٹینڈر جاری کرنے اور ایل این جی خریداری معاہدے کا ریکارڈ ضبط کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ترجمان نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایرانی حکام کے ساتھ مہینوں کی مسلسل بات چیت اور ملاقاتوں کے بعد اس وقت بند پڑا ہے اور اس کی وجہ ایران پر عالمی پابندیاں ہیں جبکہ قطرسے ایل این جی کی خریداری کے حوالے سے متوقع خریداری معاہدے پر پیش رفت جاری ہے تاہم سارا عمل شفارف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

ایسی بے بنیاد افواہوں سے قطر سے ایل این جی کی خریداری میں خلل پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند ر وز قبل نیب نے انٹرا اسٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر پر نہ تو چھاپا مارا جبکہ نہ ہی کوئی ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔