اے این ایف نے کلہ عبداللہ سے چرس کی 3.3ٹن وزنی کھیپ قبضے میں لے لی،ضبط شدہ چرس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً8ارب روپے ہے

اتوار 6 ستمبر 2015 19:04

اے این ایف نے کلہ عبداللہ سے چرس کی 3.3ٹن وزنی کھیپ قبضے میں لے لی،ضبط ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کے دوران بلوچستان کے ضلع کلہ عبداللہ کے علاقے سے چرس کی 3.3ٹن وزنی کھیپ برآمد کرلی،جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً8ارب روپے بنتی ہے ۔مذکورہ منشیات کسی سمندر پارواقع منزل پراسمگل کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ ذرائع کی اطلاعات پرایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ضلع کلہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی سلمان خیل میں واقع ایک غیرآباد مقام پرچھاپہ مارکرچرس کی 3373کلوگرام وزنی کھیپ قبضے میں لے لی۔

یہ چرس پلاسٹک کی بوریوں میں بند کر کے آبادی سے کافی دور پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک غیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چرس کی یہ کھیپ کسی دیگرگروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ایک محفوظ مقام پررکھی گئی تھی اورمحفوظ اشارہ ملنے پربلوچستان کے ساحلی پرواقع کسی مقام پر منتقل کئے جانے کے بعدبراستہ سمندربیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ اے این ایف نے واقعہ کامقدمہ میں درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔