پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘ پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے مشن پر چل رہی ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پاک افواج کے شہداء کو عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی دفاع اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی لاہور میں پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو ‘فیصل میر سمیت دیگر سے گفتگو
اتوار 6 ستمبر 2015 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے مشن پر چل رہی ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پاک افواج کے شہداء کو عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی دفاع اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو ‘فیصل میر سمیت ملاقات کیلئے آنیوالے دیگر رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے ملک کومزید بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جسکی وجہ سے پوری قوم ان سے تنگ آچکی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی چارو ں صوبوں کی زنجیر ہے اور جو لوگ قوم کو انقلاب اور تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھا رہے انکو مشن ملک اور قوم کی بھلائی نہیں بلکہ اقتدار حاصل کر نا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی سیاست صرف اور صرف غر یبوں اور عام آدمی کیلئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی اور پنجاب کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا قلعہ ثابت کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ہمیشہ پاک افواج کو سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.