اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں باہر

اتوار 6 ستمبر 2015 20:03

اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں امریکہ کے ایرک بیوٹورک اور انکے ہم وطن جوڑی دار سکاٹ لپسکے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے لکسمبرگ کے جوڑی دار گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس 6-4اور6-4سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔