آسٹریا ایئر ریس میں پائلٹ میٹ ہال نے کامیابی حاصل کرلی

پیر 7 ستمبر 2015 10:35

آسٹریا ایئر ریس میں پائلٹ میٹ ہال نے کامیابی حاصل کرلی

ویانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) آسٹریا میں ہونے والی ائر ریس آسٹریلوی پائلٹ میٹ ہال نے جیت لی ۔ آسٹریلیا کے میٹ ہال نے عمدہ پرفارمنس دکھا کر مقررہ فاصلہ 56.85 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی سمیٹی ۔

(جاری ہے)

میزبان ملک کے برٹ پال 0.5 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ آسٹریا میں ہونے والی ایئر ریس میں دنیا بھر سے شریک پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کیا امریکی پائلٹ کربی کمبلیس نے بھی دلچسپ کرتب دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی ۔