آننیا نندا نے گلوکاری کا انڈین آئڈل جونیئر کا مقابلہ جیت لیا

پیر 7 ستمبر 2015 11:19

آننیا نندا نے گلوکاری کا انڈین آئڈل جونیئر کا مقابلہ جیت لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)انڈین آئڈل جونیئر کے فائنل مقابلے میں ناہید آفرین، نتشری اور آننیا نندا کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔ عوامی رائے اور ججوں کے فیصلے کے بعد آننیا نندا کو کامیاب قرار دیا گیا۔بچوں کے درمیان گلوکاری کا مقابلہ انڈین آئڈل جونیئر 2 بالاخر اپنے اختتام کو پہنچا۔ بھارتی ریاست اوڑیسہ سے تعلق رکھنے والی آننیا نندا نے کڑے مقابلے کے بعد اپنی حریفوں ناہید آفرین اور نتشری کو شکست دی۔

آن لائن عوامی رائے اور ججوں کے پوائنٹس کے بعد آننیا نندا کو گلوکاری کے اس مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا۔ آننیا نندا نے آڈیشن سے لے کر فائنل مقابلے تک ہر طرف سے داد وتحسین سمیٹی۔ انہوں نے ہر طرح کے گانوں کو کمال مہارت سے اس طرح گایا کہ یہ گمان ہی نہ گزرتا تھا کہ وہ اتنی چھوٹی بچی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہر طرح کے گانوں کو کمال مہارت سے گا کر عوام اور ججوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں انہوں نے بھارتی فلم لمحے کا گانا مورنی باغاں میں بولے گا کر سب ک دل موہ لئے تھے۔انڈین آئڈل جونیئر کے فائنل مقابلے میں ناہید آفرین اور نتشری نے بھی اپنی گلوکاری کے کمال جوہر دکھائے اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس فائنل مقابلے کی خاص بات انڈین کامیڈین کپل شرما کی بطور مہمان شرکت تھی۔ اس گلوکاری مقابلے کے جج سلیم مرچنٹ نجی مصروفیات کی بناء پر فائنل مقابلے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔