سوات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کالام پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 11:49

سوات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کالام پہنچ گئے

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء): آرمی چیف جنرل راحیل شریف کالا م پہنچ گئے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کالام فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے. واضح رہے کہ کالام فیسٹیول کا آج آخری دن ہے.

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سوات سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے یہاں موجود سیاح سوات کے پُر امن ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں. علاوہ ازیں جنرل راحیل شریف نے کالام فیسٹیول کی انتظامیہ کے لیے 25 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا بھی اعلان کیا.