ترکی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 15 فوجی ہلاک

پیر 7 ستمبر 2015 11:51

ترکی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 15 فوجی ہلاک

انقرہ ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ترکی کے صوبے حکاری میں شدت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی اور عراق کی سرحد کے قریب حکاری صوبے میں شدت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دالیکا نامی گاؤں سے گزر رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

حملہ کے نتیجہ میں 15 فوجی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حملہ کے بعد ترک وزیراعظم نے انقرہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے دیارباقر نامی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے اور علاقے میں کرفیو کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شدت پسندوں نے ایک پولیس گاڑی پر راکٹ سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا تھا۔